پاکستان اسٹاک مارکیٹ 37 ہزار 795 پوائنٹس پر بند 


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر تیزی دیکھی گئی جبکہ انڈیکس 37795.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 337 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اور سال نو کے دوسرے روز بدھ کو بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 127 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد مارکیٹ 38 ہزار 123 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی تاہم یہ اضافہ دیرپا ثابت نہیں ہوا اور جلد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 37 ہزار 846 پر پہنچ گیا تھا۔

رپورٹ کے فائل ہونے تک مارکیٹ کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے میں ایک بار پھر تیزی نظر آئی اور 100 انڈیکس 341 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 337 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

گزشتہ روز سال نو کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی رہی تھی اور گزشتہ سات ماہ میں پہلی بار مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی دیکھی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 929 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 37 ہزار 995 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں