نئے سال کی خوشی، لاہور میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق، 32 زخمی

فوٹو: فائل


لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں نیوائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے نیتجے میں ایک خاتون سمیت 32 افراد زخمی ہوئے۔

ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 11 افراد کو میو اسپتال، آٹھ جنرل اسپتال اور سات افراد کو جناح اسپتال لایا گیا۔

گولی لگنے سے زخمی ہونے والے چار افراد سروسزاور دو گنگا رام اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ معمولی زخمی ہونے والے بیشتر افراد کو رات کو ہی ڈسچارج کردیا گیا۔

نیوائیر نائٹ پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاہم انسانی جانوں کا تحفظ یقینی نہ بنایا جا سکا۔


متعلقہ خبریں