راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودیہ عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔
دسمبر میں آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع اور روس کے سفیر نے بھی ملاقاتیں کی تھیں اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔