گھوٹکی: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر نام ڈالے جانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہم ڈرنے والے ہیں نہ جھکنے والے ہیں۔
گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ 18ویں ترمیم کےذریعےلوگوں کوجائزحق دلایا اور پیپلزپارٹی کی پالیسی ہےقدرتی وسائل پرحق غریبوں کا ہے۔
سابق صدر نے کہا 18ویں ترمیم کےذریعے تمام صوبوں کوحق دیا گیا، ہم الیکشن جیت کربھی اپوزیشن میں رہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جتنا ٹیکس دیتے ہیں اتنا سندھ کوواپس بھی ملنا چاہیے۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ کوسندھ میں دھاندلی نہ کرنے کی تکلیف ہے۔
’عمران خان نے سندھ دشمنی ظاہرکردی‘
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 2 ماہ میں سندھ دشمنی ظاہرکردی،وفاق کی جانب سےجواقدامات کیےگئےاس سےپردہ اٹھ گیا، ناتجربہ کارلوگ حکومت نہیں چلاسکتے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کوپیرنی سے پتہ چلتا ہے وہ وزیراعظم ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے لیے کچھ نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا سندھ پرقبضے کا خواب پورا نہیں ہوا، جہاں سے گیس نکلتی ہےاس علاقے کوگیس فراہمی کے لیےقرضہ دیتےہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا جلسے سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ سندھ کے وسائل پراصل حق سندھیوں کا ہے۔