کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی ملا جھلا رجحان دیکھنے میں آیا، کاروبار کے اختتام پر 90 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 38218 پربند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 113 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروبار کا حجم 88 ملین حصص کا رہا جبکہ 166 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 129 کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہیں۔
بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ملا جُلا رجحان رہا۔ مارکیٹ کا آغاز 38 ہزار 308 پوائنٹس پر ہوا اور نو پوائنٹس اضافے کے بعد مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔
کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 113 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 195 پر پہنچ گیا تاہم 100 انڈیکس زیادہ دیر منفی زون میں نہیں رہا اور مارکیٹ میں ایک بار پھر بہتری دیکھی گئی اور کچھ ہی دیر میں کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں چلا گیا۔