ہم نے اداروں کو مضبوط ہی نہیں کیا،آفتاب جہانگیر


اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ اس وقت عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت کو صرف احتساب کی فکر ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں تبدیلی یہ آئی ہے کہ ملک میں مہنگائی کا سونامی آچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے اور حکومت وہ نہیں کررہی۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزرا میں سنجیدگی نہیں جبکہ ان کے دو وزرا کے حوالے سے دہری شہریت کی خبریں چل رہی ہیں۔

میاں جاوید کی سوشل میڈیا  پر وائرل تصویر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک بات ہے۔  سب کی ایک عزت ہوتی ہے لیکن خان صاحب جو یہ بات سمجھ نہیں آتی۔ حکومت اپنے اداروں کے دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تمام پیمانوں کو دیکھا جائے۔

کے پی میں کیون قرض لے کر میٹرو بنائی جارہی ہے،رانا افضل خان

پروگرام میں موجود مہمان پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل خان نے کہا کہ آئی ایم ایف یہ کہتا ہے کہ یہاں سے پیسہ لیک ہورہا ہو اسے کنٹرول کیا جائے اور بجلی چوری کو روکا جائے تو اس میں کیا غلط ہے۔ اگر میٹرو کا منصوبہ غلط تھا تو پھر اب کے پی میں کیون قرض لے کر میٹرو بنائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر بھی تو کیس ہیں اور ان پر پارٹی فنڈنگ کا کیس ہے۔

ان کا کہنا تھا آج ملک یہ حال اس لیے ہے کیونکہ 32 سال یہاں آمریت رہی۔ یہ ان سے سوال کریں کہ ملک کا یہ حال کیسے ہوا ہم سے کیوں پوچھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تو صورتحال اور خراب ہے۔

ہم نے اداروں کو مضبوط ہی نہیں کیا،آفتاب جہانگیر

پروگرام میں موجود آفتاب پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیر نے کہا کہ احتساب کا عمل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی اداروں کو مضبوط کیا ہی نہیں۔ اگر آج جیسے ہمارا میڈیا ٹرائل  ہورہا ہے اگر ان کا بھی ہوتا تو یہ ایک اچھی بات ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تو خود اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا نواز شریف نے آج تک کسی بات کی قوم سے معافی مانگی۔ ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔

میاں جاوید کی سوشل میڈیا  پر وائرل تصویر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں