زرداری، تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 7 جنوری تک توسیع

آصف زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ ہو گیا: آصفہ بھٹو سمیت وکلا کی پمز میں ملاقات

فوٹو: فائل


کراچی: بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور خواتین ونگ کی سربراہ فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں سات جنوری تک توسیع کردی ہے۔

سابق صدر اور فریال تالپور جمعہ کی صبح کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ عدالت پہنچی تھی۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، نثار کھوڑو، امتیاز شیخ، سلمان مراد، وقار مہدی، راشد ربانی، اعجاز جکھرانی اور دیگر رہنما کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔

ملزمان کی حاضری کے بعد عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں کیا پوزیشن ہے؟

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

عدالت نے سابق صدر آصف علی زرادری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری میں سات جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سابق صدر کیخلاف انتقامی کاروائی کی جارہی ہے اور اسے بند ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں