اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مندی دیکھی گئی، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار 63  پر بند ہوا جبکہ ہنڈریڈ انڈکش میں 52 پوانٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں شدید مندی میں چلی گئی جہاں 100 انڈیکس 169 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 950 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کچھ دیر بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی صورتحال بہتر ہوئی تو ہنڈرڈ انڈیکس 38075 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک ہنڈرڈ انڈیکس 105 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 105 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

رپورٹ فائل ہونے تک مارکیٹ میں 16,379,150 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 975,891,360 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے کچھ دیر بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 38 ہزار 176 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔


متعلقہ خبریں