کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 38 ہزار309 پوائنٹس پر بند ہوا اور ہنڈریڈ انڈکس میں 276 پوانٹس کی کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 38 ہزار 585 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
کچھ دیر بعد مارکیٹ مزید منفی زون میں گئی تو 100 انڈیکس 103 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار481 پر ٹریڈ کرنے لگا۔
کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھنے میں آیا، اس موقع پر 100 انڈیکس 38 ہزار 575 کی سطح پر پہنچ گیا لیکن کچھ دیر بعد ہی مارکیٹ پھر منفی زون میں ٹریڈ کر رہی تھی۔
رپورٹ فائل ہونے تک 100 انڈیکس 32 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 553 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک کاروبار میں 3,951,590 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 212,818,410 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا رحجان مثبت رہا اور 100 انڈیکس میں 554 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38 ہزار 566 پوائنٹس پر بند ہوئی۔