فورسز پر حملہ، وزیر اعظم کا شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت

وزیر اعظم نے شہباز شریف کے الزامات مسترد کر دیے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہیدا کے لیے بلندی درجات کی دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں کسی صورت ہمارے جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے اس سانحہ کے شہدا کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہدا کے بلندی  درجات کیلئے دعا کی۔

واضح رہے گزشتہ روز  سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی تھی، زوردار دھماکے میں چھ اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ بعض ساتھی زخمی ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں