اسلام آباد میں بھی اب ہیلمٹ پہن کر ہی پٹرول ملے گا


لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے بھی پٹرول پمپس پر موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ کے پیٹرول دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اب جو موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ نہیں پہنے گا اسے پٹرول بھی نہیں ملے گا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

انتظامیہ نے شہر کے تمام پٹرول پمپ مالکان کو اس حوالےسے نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔

اس فیصلے کا مقصد آئے روز سڑکوں پر موٹر سائیکل کے ہونے والے حادثات کے دوران اموات کی روک تھام ہے کیونکہ زیادہ ترحادثات میں وہ افراد جانبر نہیں ہوپاتے جو ہیلمٹ کے بنا ہوں کیونکہ ہیلمٹ مکمل نہیں لیکن بہت حد تک ایک حفاظتی حصار کا کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی انتظامیہ بھی اسی طرح کی پابندیاں اپنے شہروں میں عائد کرچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں