چین: میکسیکو کی 26سالہ وینیسا پونس نے عالمی مقابلہ حسن میں مس ورلڈ 2018 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
وینیسا پونس نے چین کے شہر سانئیا سٹی ایرینا میں منعقد ہونے والے 68ویں مس ورلڈ مقابلے میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
مقابلے میں تھائی لینڈ کی حسینہ نیکولین پشپا دوسرے نمبر پر رہیں۔
مس ورلڈ ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق وینیسا پونس نے ‘انٹرنیشنل بزنس’ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔
مس ورلڈ 2018 بچیوں کے لیے کام کرنے والے “Migrantes en el Camino” فلاحی مرکز کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت کی 21 سالہ حسینہ مانوشی چھلر نے مس ورلڈ 2017 کا تاج اپنے نام کیا تھا۔