پاکستان کو غیر مستحکم کرنےوالے چہرے بے نقاب کروں گا، فاروق ستار



کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وہ آج اہم پریس کانفرنس میں ایسے چہروں کو بے نقاب کریں گے جو پاکستان غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا جو کردار کراچی کی معاشی سکت کو برباد کر رہے ہیں، پاکستان کو کمزور اور اسکی معیشت کا بیڑا غرق کرنا چاہتے آج ن کو بھی بے نقاب کروں گا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا میں اپنی پریس کانفرنس میں بتاؤں گا کہ کون سنگین معاشی بحران کے باوجود کراچی میں معاشی سرگرمیاں اور سرمایہ کو مکمل  ختم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر، لیکن عدالتی حکم کی آڑ میں جائز قبضے کو بھی ہٹایا جارہا ہے جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے، اس سلسلے کو روکنا ہوگا۔

دتشت گردی عدالت میں چلنے والے مقدمات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ پیش ہورہے ہیں ان پر مقدمہ بنتا نہیں، عدالت اور ہمارا وقت ضائع ہورہا ہے لیکن حجت پوری کرلیں ہم بھی کوئی این آر او نہیں مانگ رہے۔


متعلقہ خبریں