ایشیا کپ کو سالانہ ایونٹ بنانے کی تجویز زیر غور


اسلام آباد: ایشیا دنیائے کرکٹ کا سب سے اہم خطہ تصور کیا جاتا ہے اس کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایشیا کپ کو سالانہ ایونٹ بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس ضمن میں بات کرتے ہوئے صدر اے سی سی ناظم الحسن کہتے ہیں زیادہ ایونٹ ہونے سے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

صدر ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ہر سال کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر کرانے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19، ایشیا کپ اور ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ بھی منعقد کراتا ہے اور اسی ضمن میں بورڈر کی جانب سے ایشیا کپ کے بعد انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ بھی ہر سال کرانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے ایشین کرکٹ کونسل ہر دو سال بعد ایشیا کپ منعقد کراتا ہے لیکن اب اسے دو برس کے بجائے ہر سال منعقد کرائے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں