اسلام آباد: سعودی ایئرلائین کے طیارہ کا ٹائر لینڈنگ کے دوران پھٹ گیا


اسلام آباد: نیواسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ  پر سعودی ایئرلائین کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔

جمعرات کو نیواسلام آباد ائیر پورٹ پر رات گئے دوران لینڈنگ جدہ سے آنے والی سعودی ائیرلائن کی پروازایس وی 3718 کا دایاں ٹائر پھٹ گیا۔ تاہم جہاز حادثے سے بچ گیا۔

ٹائر پھٹنے سے جہاز رن وے پر ہی رک گیا۔

اس واقعے کے بعد مسافروں کو رن وے پر ہی اتارا گیا۔ بعد میں جہاز کو رن وے سے ہٹاکر رن وے کلیئر کردیا گیا۔

ایس وی 3718 ٹیکنیل خرابی کے باعث مسافروں کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئی۔


متعلقہ خبریں