آرمی چیف کا کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ و امن کے ادوار میں نوشہرہ سینٹر کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

یہ بات انہوں نے آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ  کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے میجر جنرل مشتاق احمد فیصل کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے جبکہ تقریب میں پاک افواج کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے یادرگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےامن وامان کی خاطرجانیں قربان کرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔


متعلقہ خبریں