بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو کشمیری شہید

فوٹو: فائل


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید تین شہریوں کو شہید کردیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک نوجوان کو ضلع کپواڑہ اور ایک کو ضلع جموں میں شہید کیا۔

واضح رہے کہ مقامی میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل ہی بھارتی فوج  نے دو نوجوانوں لیاقت وانی اور واجد السلام کو سرچ آپریشن  کے دوران شہید کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے مقبوضہ کشمیر میں یہ معمول بن گیا ہے کہ قابض فوج بلاجواز آبادی کا محاصرہ کرتی ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کر دیتی ہے۔

حالیہ کارروائی کے دوران بھی  قابض انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال، اونتی پورہ اور پامپور میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی تھی۔

اس سے قبل بھارتی فورسز کے مظالم کے باعث گزشتہ ماہ زخمی ہونے والی خاتون سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئیں تھیں۔


متعلقہ خبریں