رائے ونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: آج صبح رائےونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکو 1122 افسران کے مطابق حادثہ تب پیش آیا جب ایک مزدہ ٹرک دودھ لے کر لاہور جارہا تھا،
مزدہ ٹرک کے الٹنے سے 4افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ریسکو 1122 افسران نے بتایا کہ حادثہ میں 25افراد شدید زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔  ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

چکوال میں حادثہ

آج صبح ایک اور حادثہ پیش آیا جب ایک مسافر بس چکوال کے علاقہ کوٹ قاضی کے قریب پل سے نیچے گر گئی۔

حادثہ کے نتیجہ میں دو مسافر جاں بحق ہو گئے، مسافر بس مانسہرہ سے کراچی جا رہی تھی۔


متعلقہ خبریں