وزیراعظم کی ایتھکس کمیٹی بنانے کی ہدایت


اسلام آباد: سینیٹ میں حکومتی اور اپوزیشن سینیٹرز میں تلخ جملوں کے تبادلے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایتھکس کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایتھکس کمیٹی کا قیام جلد عمل لایا جائے گا، ایتھکس کمیٹی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین کو شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ کمیٹی کے ارکان ہوں گےجبکہ کمیٹی ایوانوں کی کارروائی بہتر انداز میں چلانے کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی کسی بھی ہنگامے اور بدنظمی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

واضح رہے اس وقت سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اراکین کے مابین تلخ جملوں کے ساتھ ساتھ ایسے الفاظ کا استعمال بھی کیا جارہا ہے جس کے باعث ایوان کا ماحول خاصہ خراب ہوگیا ہے جبکہ اسپیکر کی جانب سے باربار منع کرنے کے باوجود اراکین بات نہیں سنتے اور کسی بھی طرح کے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔

ذرائر کے مطابق تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ایتھکس کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں