بھارتی فوج کے مظالم جاری،ایک کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری شہید

فوٹو: فائل


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جبکہ قابض فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی  فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر گھروں کی تلاشی لی جبکہ ایک روز قبل ہی قابض فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج  نے لیاقت وانی اور واجد السلام کو سرچ آپریشن  کے دوران شہید کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یہ معمول بن گیا ہے قابض فوج بلاجواز آبادی کا محاصرہ کرتی ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کر دیتی ہے۔

حالیہ کارروائی کے دوران بھی  قابض انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال، اونتی پورہ اور پامپور میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی تھی۔

اس سے قبل بھارتی فورسز کے مظالم کیے باعث گزشتہ ماہ زخمی ہونے والی خاتون سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئیں تھیں۔


متعلقہ خبریں