اسلام آباد: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر امیر علی احمد کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔
وہ حکومت پنجاب کے تحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر تعینات تھے۔
دوسری جانب جاری کردہ اعلامیے کے مطابق موجودہ چیف کمشنر اسلام آباد جودت ایاز کا تبادلہ پنجاب حکومت میں کردیا گیا ہے۔
اسی طرح پولیس کے ماتحت گریڈ 19 کے افسر وقار الدین سید کو اسلام آباد میں ایس ایس پی پولیس تعینات کردیا گیا ہے۔