کراچی سپرہائی وے کے قریب گودام میں آگ لگ گئی


کراچی: سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب گودام میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل گئی ہے۔

سپرہائی وے نیو سبزی منڈی چاکر ہوٹل کے قریب لکڑی کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی سات سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

آگ کی وجہ سے قریبی علاقوں میں دھویں کے بادل بن گئے ہیں جب کہ قریبی علاقے کے لوگوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واٹر بورڈ کے سربراہ خالد شیخ نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سے تین گھنٹے میں آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا جائے گا۔ واٹر بورڈ کے پاس پانی کی کوئی کمی نہیں ہے اور دو قریبی ہائیڈرنٹس سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث قریبی گوداموں میں بھی آگ پھیلنے کا خدشہ ہے جب کہ قریبی علاقے کے لوگوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دو سال قبل بھی اس گودام میں آگ لگی تھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں