ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر یورپی اور امریکی حکام نے مثبت پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوشی ہے کہ ہمارے ایرانی ساتھیوں سے سنجیدہ اورتعمیری بات چیت ہوئی ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اوراستحکام کے لیے سفارتی دروازے کھلے رکھنے ضروری ہیں۔
ایران سے بات چیت جاری، سیز فائرمذاکرات کی شرط ، ایران ایٹمی طاقت کے قریب تھا، ٹرمپ
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا کہ “ہمیں تہران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں اوراس بار اتفاق ہوا ہے کہ بات چیت کو صرف جوہری امور تک محدود نہیں رکھا جائے گا۔”
برطانوی وزیر خارجہ نے بھی تصدیق کی کہ لندن ایران کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے اورایران پر زور دیتا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ براہ راست رابطے جاری رکھے۔
دوسری جانب امریکی ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایران سے متعلق قومی سلامتی اجلاس کی صدارت کی ہے جبکہ امریکی سفیرقطری ثالث کے ذریعے ایرانی حکام سے باقاعدہ رابطے میں ہیں۔
