مری میں آئندہ 24 گھنٹوں تک شدید بارش او ربرفباری کے امکانات ہیں، پی ڈی ایم اے

snow fall

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مری اور گلیات میں آئندہ 24 گھنٹوں تک شدید بارش اور برفباری کے امکانات ظاہر کر دیے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہے گا،جس کے باعث بارش اور برف باری سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے، تاہم سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاو کیا جارہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔

انتخابات بروقت کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ،چیف الیکشن کمشنر

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی جانب سے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے، انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مری انتظامیہ الرٹ رہے۔ کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

مری میں ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کو ساتھ ساتھ ہٹایا جائے اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

این اے 119: ٹکر کا مقابلہ، کون کس پر بھاری؟
علاوہ ازیں ملک میں جاری بارشوں کا حالیہ سلسلہ 4فروری تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آئندہ 24 گھنٹے مزید بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ، با لا ئی پنجاب اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

باجوڑ ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ قومی اسمبلی کے امیدوار قتل

اس دوران کشمیر،گلگت بلتستان، مر ی، گلیات ا ور با لائی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض علا قوں میں دھند رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز بھی بلوچستان، بالائی سندھ اورمغربی خیبرپختونخوامیں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد رہےگا۔

فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیدیا گیا

محکمہ موسمیات نے 4 فروری کے حوالے سے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر، خطہ پوٹھوہار، مری اورگلیات میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سردرہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5 اور 6 فروری کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کواقدامات کیلئے مراسلہ جاری کر رکھا ہے ۔جس کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں منگل کی رات اور بدھ کے روز بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔

تحریک انصاف کا ایک ہفتے کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ سیاح مری آنے سے پہلے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے موسمیاتی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔برف باری والی جگہوں پر ٹائر چین لازمی استعمال کریں۔

سیاح ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے مری میں 13 مقامات پر سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

سیاح ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی سروس 1122 پر رابطہ کریں۔سیاح ٹورازم کی ہیلپ لائن 1421, یا پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں