امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ سیکیورٹی مفادات ہیں، امریکہ

America

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے امور پر پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے۔ امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ سیکیورٹی مفادات ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ سیکیورٹی مفادات ہیں۔ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جس سے قانون کی حکمرانی کو فروغ ملے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور پر پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے اور پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی پر مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطع پر ملٹری ٹو ملٹری تعاون جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: مسلم خاتون کا اسکارف زبردستی اُتارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ پر ویدانت پٹیل نے کہا کہ بھارتی انکوائری نتائج کی بنیاد پر بھارتی حکومت سے جوابدہی کی توقع کرتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ باقائدگی سے اس معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت سے اضافی معلومات کے لیے پوچھ گچھ کر رہے ہیں اور تحفظات کو براہ راست بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں