ٹی 20، پاکستان ویمن ٹیم کو مسلسل تیسری بار شکست

Women Team

کراچی: ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو مسلسل تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔

133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی، اوپنر بلے باز سدرہ امین کی 63 رنز کی شاندار اننگز بھی کسی کام نہ آئی، عائشہ ظفر نے 19، منیبہ علی نے 12، کپتان ندا ڈار نے 17 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، دو اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

قبل ازیں مہمان ٹیم کی جانب سے ہیلی میتھیوز نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شیمین کیمبل 31 اور چیڈین نیشن نے 10 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن نے 2، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز نے 5 میچز کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ پہلے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان ویمنز کو ایک رنز سے اور دوسرے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں