این اے 119: ٹکر کا مقابلہ، کون کس پر بھاری؟

این اے 119

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ  ہم انویسٹی گیشن ٹیم )پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے انتخابات 2024 میں عوامی ووٹ کے حصول اور دوبارہ منتخب ہونے کیلئے انتخابی مہم پورے جوبن پر ہے۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیق کے مطابق بعض پیچیدگیوں کے باعث تین سابق وزرائے اعظم سمیت کئی بڑی سیاسی شخصیات کا پارلیمانی مستقبل غیر یقینی دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ سب اس سیاسی دنگل کا حصہ نہیں۔

سابق وزرائے اعظم چوہدری شجاعت حسین، عمران خان اور شاہد خاقان عباسی متعدد وجوہات کی بنا پر مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اب بھی سنگین عدالتی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جو عملی سیاسی میدان میں اُن کی موجودگی کے لیے بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہے ہیں۔

حلقے کا جائزہ:

اگر ہم این اے 119 کی بات کریں تو یہاں پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف  پیپلز پارٹی کے افتخار شاہد کے مدمقابل انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ جبکہ شہزاد فاروق کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے ۔

تجزیہ:

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نوازشریف اس حلقے میں بظاہر ایک مضبوط امیدوار کے طور پر نظرآرہی ہیں۔ اس حلقے سے دیگر پارٹیوں کے امیدواران میں جے یو آئی ف کے راشد احمد خان ، ایم کیو ایم پاکستان کی کرن محمد علی شامل ہیں جبکہ آزاد میدواران میں اکمل خان ، احسن اکرام ، چوہدری ایاز عمران ، چوہدری محمد الیاس ، رضوان الحق ، عبد الکریم ، عدنان فیصل سمیت دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما صنم جاوید نے این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے دستبردار ہو گئیں ہیں۔

——- ختم  شد ——–

انتباہ: یہ تجزیہ ہم انوسٹی گیشن ٹیم کی معلومات اور تحقیق پر مبنی ہے،اس  تجزیے کوکسی بھی زاویے سے حتمی تصور نہ کیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں