انتخابات بروقت کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ،چیف الیکشن کمشنر

جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات یکم فروری کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن نے وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکریٹری داخلہ کوبھی طلب کرلیا۔

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل،رہائش گاہ سب جیل قرار

وزیر داخلہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے،الیکشن کمیشن نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو بھی طلب کرلیا،امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کیلئے انٹیلی جنس اداروں کے حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں سیاسی جماعت کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ  کا نوٹس بھی لیا ہے ،واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے17پیسے اضافہ

ضلع کیچ کے حلقہ پی بی 25 کے امیدوار کے گھر کے باہر دستی بم حملے کا بھی نوٹس لیا گیا،الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان خان زیب کے قتل کے واقعے پرنگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئی جی کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ3دن میں واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

ریحان زیب قتل کیس، اہم حقائق سامنے آگئے

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات بروقت کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔

پرامن اور شفاف انتخابات کراناالیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے،وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرزکی مذید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں۔عدالتی فیصلوں کےباعث بیلٹ پیپرزکی چھپائی سےمتعلق پلان میں ردوبدل کرناپڑا،کئی حلقوں میں عدالتی فیصلوں کی روشنی میں بیلٹ پیپرزدوبارہ چھاپےگئے۔

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی،لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی،سب کو برابر مواقع کی فراہمی کیلئے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کیں۔

پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان

عام انتخابات کے نتائج قانون کے مطابق رات ایک بجے تک دیں گے ،آر ٹی ایس کی بجائے ای ایم ایس کے استعمال کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہے ،الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرزکی چھپائی سےمتعلق صورتحال پرغورکیلئے ہنگامی اجلاس ہوا ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لاء شریک ہوئے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جن حلقوں پر حکم دے چکی ان کے بیلٹ پیپرزچھاپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،آج کے بعد کسی حلقے سے متعلق فیصلہ آیا تو اس حلقے میں الیکشن ملتوی کیے جائیں گے۔

ذرائع  کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس بیلٹ پیپرز کی مزید چھپائی کی گنجائش ختم ہوگئی،خصوصی فیچرز والا کاغذ ختم ہوگیا ہے،پرنٹنگ کارپوریشنز کی استعداد بھی پوری ہوچکی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں