کراچی میں لوکل ٹرین سروس کا آغاز


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کراچی کے شہریوں کو بڑی خوش خبری سنادی، دھابیجی ایکسپریس کے نام سے نئی لوکل ٹرین سروس آج سے شروع  ہوگئی ہے۔

گزشتہ دنوں وزیر ریلوے شیخ رشید نے دھابیجی ٹرین کے حوالے سے اعلان کیا تھا جس کا افتتاح آج صدر پاکستان عارف علوی نے کیا۔

یہ ٹرین 65 کلومیٹر طویل ٹریک پر چلائی جائے گی۔ دھابیجی ایکسپریس کا کم سے کم ٹکٹ پچیس روپے اور زیادہ سے زیادہ ستر روپے ہوگا، اس ٹرین میں بیک وقت 500 زائد مسافر سفر کرسکیں گے۔

یہ ریل گاڑی روزانہ کی بنیاد پر یکم نومبر سے صبح سات بجے سٹی اسٹیشن کراچی سے روانہ ہوکر آٹھ بجکر 55 منٹ پر دھابیجی پہنچےگی۔

ٹرین شام پانچ بجے دھابیجی سےروانہ ہوکر ڈرگ روڈ، ملیراوربن قاسم اسٹیشن سے ہوتی ہوئ شام چھ بجکرپچپن منٹ پر سٹی اسٹیشن پہنچے گی۔

روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ماہانہ ٹکٹ خرید نے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔

پہلے روز تمام مسافر دھابیجی ایکسپریس میں مفت سفر کر سکیں گے، دھابیجی ایکسپریس پہلےدن سواچھ بجےسٹی اسٹیشن سےروانہ ہوگی۔

دھابیجی ایکسپریس میں سات اکانومی کلاس کوچزاور ایک پاور وین اور ایک بریک وین پر مشتمل ہے، بریک وین میں خواتین کےلیےعلیحدہ حصہ مختص کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں