کراچی میں ’پولیس فار یو‘ موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ


کراچی: شہر قائد کی پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ’پولیس فاریو‘ نامی موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس فاریو نامی موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کو پولیس سروسز سے متعلق معلومات مل سکیں گی۔ ایپ کے ذریعے شہری مددگار ون فائیو کی سروس سے بھی بہتر انداز میں فائدہ اٹھاسکیں گے۔

نئی ایپلی کیشن کیریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے اور دستاویزات کےکھونےاورملنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

نئی موبائل ایپ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں بھی شہریوں کی معاونت کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس اور دیگر سرکاری محکموں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل پنجاب پولیس نے بھی اپنا تمام ریکارڈ آن لائن کر کے عوام کے لیے بہت سی نئی سہولیات متعارف کرائی تھیں۔


متعلقہ خبریں