عمران خان کا خطاب سنا ہی نہیں، نواز شریف


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ انہوں نے یہ خطاب نہیں سنا۔

نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس میں پیشی کے موقع پراحتساب عدالت پہنچے تو صحافیوں نے سابق وزیراعظم کا مؤقف جاننے کے لیے ان سوال کیا کہ سعودی عرب سے امداد آئی ہے کیا کہیں گے؟

سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ میں نے ٹیلی ویژن نہیں دیکھا، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

صحافی نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم عمران خان نے سختی سے کہا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا، کیا کہیں گے؟

نوازشریف نے جواب میں کہا کہ میں نے خطاب سنا ہی نہیں۔

یاد رہے سعودی عرب سے واپسی کے بعد عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت پر این آر او واپس لینے کے لیے دباؤ بڑھایا جارہا ہے، لیکن ایسا نہیں ہوگا، کوئی کچھ بھی کر لے سب کا احتساب ہوکر رہے گا۔


متعلقہ خبریں