پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں شرکت کی اجازت


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں شریک ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

پی سی بی نے ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں حصہ لینے کے لیے قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے  سربراہوں  کو پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کے حوالے آگاہ کردیا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں شمولیت کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اس لیگ کی شفافیت پر سوالات اٹھائے تھے جس کے باعث کھلاڑیوں کو این او سی نہیں جاری کی گئی تھی۔

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ وہ مطمئن ہونے تک قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کریں گے تاہم آئی سی سی حکام اور منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ٹی ٹین کرکٹ لیگ 21 نومبر سے  شارجہ میں شروع  ہوگی۔


متعلقہ خبریں