معاشی بحران کا حل، عمران خان نے خود ذمہ داریاں سنبھال لیں

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ملک میں بڑھتے معاشی بحران کے حل کے لئے خود متحرک ہوگئے ہیں اور اسی ضمن میں پیر سے غیرملکی دوروں کا آٓغاز کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے معاشی بحران کے حل کے لیے خود ذمہ داری سنھبال لی ہے۔ عمران خان اس سلسلے میں سعودی عرب، ملائشیا اورچین جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیر کو دورہ سعودی عرب کے سلسلے میں مدینہ منورہ پہنچیں گے جب کہ منگل کو وزیراعظم ریاض میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور سعودی قیادت کےساتھ معاشی تعاون کے حوالے سے بات چیت بھی ہوگی۔

سعود ی عرب سے واپسی پروزیراعظم سرمایہ کاروں ،صنعتکاروں کے ساتھ تین روزہ اعلیٰ سطح اجلاس بھی کریں گے۔

وزیراعظم دو نومبر کو چین جائیں گے اور چینی قیادت کے ساتھ سی پیک، دو طرفہ تعلقات اور معاشی تعاون پر بھی بات چیت کریں گے جب کہ 28 نومبر کو ملائشیا کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ پاک ملائشیا تعلقات اورمعاشی تعاون پربات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان 29 نومبر کو ملائیشیا سے واپسی پر معاشی ٹیم کے ساتھ مشاورت کریں گے۔


متعلقہ خبریں