’اباجی‘ کے بعد اب ’بیٹا جی‘ کی باری ہے، عبدالعلیم خان

aleem khan

لاہور: سینیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ’اباجی‘ کے بعد اب ’بیٹے جی‘ کی باری آنے والی ہے۔ پنجاب اسمبلی پر دھاوا بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز خاطر جمع رکھیں، ان کے مزید کرتوت عوام کے سامنے آنے والے ہیں، دس سال بے دردی سے ملک لوٹنے والوں کو ہر حال میں جواب دینا ہو گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ کسی کرپٹ کے ریمانڈ کے خلاف ایوان کے باہر احتجاج انوکھا اقدام ہے۔ نواز لیگ ریکارڈ درست کر لے، یہ کیس موجودہ دور حکومت میں نہیں بنے۔

مسلم لیگ ن کو چیلنج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے مینار پاکستان جائیں انہیں حیثیت کا علم ہو جائے گا، کل تک دوسروں کو بھاشن دینے والوں کو آج احتجاج کیوں یاد آ گیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کی کرپشن بچاؤ مہم کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی، اگر شریف خاندان خدا خوفی کرتا تو آج ملک یوں مقروض نہ ہوتا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ چاہے کرپٹ لوگوں کی جائیدادیں بیچنا پڑیں یا ان کے اکاؤنٹ سیز کرنے پڑے، ایک ایک پیسہ واپس لازمی لیں گے۔


متعلقہ خبریں