آئندہ ہفتے آئی ایم ایف سے قرض لینے کی بات کریں گے، اسد عمر


فیصل آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے فیصل آباد کے ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے ہفتے پاکستان کی حکومت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کے لیے بات چیت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اللہ تعالی کی ہر نعمت ہے لیکن پھر بھی ہم آئی ایم ایف سے قرض لینے کے دوراہے پر کھڑے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ اس وقت پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، ہم دنیا کے تمام ملکوں سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جب تک ہماری صنعت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوتی تب تک ہم باقی ملکوں سے اگے نہیں نکل سکتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے اور اب یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ تھوڑے وسائل کو کیسے بہتر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں