حیدرآباد: چھ سالہ بچی کی نعش پلاسٹک بیگ سے برآمد


حیدرآباد: لطیف آباد میں لاپتہ ہونے والی چھ سالہ معصوم بچی کی نعش شاپنگ بیگ سے برآمد ہونے پر علاقے میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے شاہ بھٹائی اسپتال منتقل کردی۔

ہم نیوز کے مطابق ربیع الاول چوک کے قریب ایک ٹھیلے کے نزدیک پلاسٹک کا شاپنگ بیگ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے کھولا تو بچی کی نعش ملی۔

نعش کی شناخت چھ سالہ ارمیش بنت آفتاب کے نام سے ہوئی ہے۔

معصوم عربش کے دادا شوکت کے مطابق چھ سالہ بچی شام کو گھر سے باہر گئی تھی لیکن پھر واپس نہیں لوٹی۔

سانحہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی عدیل چانڈیو شاہ بھٹائی اسپتال پہنچ گئے اورانہوں نے نعش کا معائنہ کرنے کے بعد لواحقین سے اظہارہمدردی کیا۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ فی الوقت حتمی طورپر کچھ کہنا مشکل ہے لیکن بظاہر لگتا ہے کہ بچی کا قتل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے یقین دہانی کرائی کہ سانحہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔

 


متعلقہ خبریں