چکوال: پنجاب کے ضلع چکوال میں دیرینہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے پانچ افراد قتل کر دیے گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ بھون بائی پاس ضلع کچہری کے قریب ہوا۔ دو موٹر سائیکل سوار نے کار پر فائزنگ کر کے پانچ افراد کو قتل کردیا اور بھون بائی پاس سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولین کی نعشیں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والے افراد پر چند ماہ قبل چھ افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ مقتولین کا تعلق کلر کہار کے گاؤں میرا سے ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان اور مقتولین کے درمیان 40 سال پرانی دشمنی ہے جس میں اب تک 20 سے زائد افراد قتل کیے جا چکے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔