مضر صحت تیل بنانے والی فیکٹری سیل


 کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے) نے ملیر میں مضر صحت تیل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کراسے سیل کر دیا۔ 

اتوارکو ایس ایف اے کی ٹیم نے ملیر کے علاقہ جمعہ گوٹھ  میں واقع تیل بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ مارا جہاں جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے مضرصحت تیل کیا جاتا تھا۔

چھاپے کے دوران جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیل اور گھی بنانے کا سامان برآمد ہوا جس پر ایس ایف اے کی ٹیم نے فیکٹری سیل کر کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

فیکڑی مالک کے خلاف ایف آے آر درج کرا دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھاپہ کے دوران جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیل بنانے والے دو یونٹس سیل کیے گئے ہیں۔

جانورں سے تیل بنانے والے یونٹس سے بھاری تعداد میں جانوروں کی ہڈیاں، چربی، تیل اور دیگر آلائشیں برآمد کی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مضر صحت تیل کی سپلائی شہر بھر میں کی جاتی تھی۔


متعلقہ خبریں