چیف آف آرمی اسٹاف سے سعودی وزیر کی ملاقات


اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیراطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں سعودی وزیر اطلاعات نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوش کو سراہتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر عواد بن صالح نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اوربرادرانہ تعلقات کو بھی سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں میں مدد جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں