انٹرنیشنل مقابلوں کی بحالی کیلیے ہاکی فیڈریشن سرگرم

فوٹو: فائل


لاہور: ملک میں بین الااقوامی ہاکی کی بحالی کے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے ہاکی ایونٹ میں تمام چھ ٹیموں کی آمد یقینی بنائی جائے۔

پی ایچ ایف کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور ہاکی کی ورلڈ الیون ٹیم یہاں کا کامیاب دورہ  بھی کر چکی ہے۔

خط کے متن میں شامل ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا چاہتا ہے، ایشین ہاکی فیڈریشن پاکستان میں اعلان کردہ تمام چھ ٹیموں کی آمد یقینی بنائے۔

پی ایچ ایف حکام نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی یقینی بنانے کے لیے ایونٹ کی تاریخیں آگے بڑھائی جا سکتی ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام رواں ماہ 22 سے 30 ستمبر تک ہاکی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا جس میں افغانستان، اومان، قطر، سری لنکا، قازقستان اور بنگلہ دیش حصہ لے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں