سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، شہریار آفریدی

قانون کے سامنے سب برابر ہیں، شہریار آفریدی

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

بطور وزیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں  ہوگا اور اقرباء پروری کسی صورت  برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسر عوام سے عزت کے ساتھ پیش آئیں۔ پرامن  اور خوشحال پاکستان کے لیے سب کو مل کر  کام کرنا ہو گا۔

سمندرپار پاکستانیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہمارا اثاثہ ہیں۔ انہیں ایئرپورٹس پر عزت دی جائے، اس حوالے سے کسی قسم کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے افسران کی استعداد میں  اضافہ کیا جائے گا اور سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کو پیشہ وارانہ خطوط  پر استوار کیا  جائے گا، پاکستانی عوام کی عزت  اور وقار میں  اضافہ کرنا ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے انہیں وزارت داخلہ کے انتظامی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی۔


متعلقہ خبریں