شہری نوسرباز کے ہاتھوں لٹ گیا


ٹنڈوالہ یار: سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار میں نو سر باز سرگرم ہوگئے اور معصوم شہری کے اکاونٹ سے لاکھوں روپے لے اڑے۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز نا معلوم فرد نے سرکاری  ادارے کا افسر بن کر مونو ٹیکنیکل کالج کے ملازم برکت شاہ کو ایک پرائویٹ نمبر سے فون کیا اور اس سے  بینک اکاونٹ کی تفصیلات و پاسورڈ بتانے کا کہا۔

برکت شاہ کا کہنا ہے کہ اس نے خوف میں آکر فوراً تفصیلات بتا دیں لیکن جب کچھ دیر بعد جب یہ واقعہ اس نے اپنے دوست کو بتایا تو اس نے فورا اکاؤنٹ میں پیسے چیک کرنے کا مشورہ دیا مگر تب تک نوسرباز اپنا کام کرچکا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق برکت شاہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس کے اکاونٹ سے دو لاکھ روپے کی خطیر رقم چوری کی ہے۔

سیدھے سادھے برکت شاہ کا کہنا ہے کہ وہ رقم  اس کی کل جمع پونجی تھی جسے نو سربازلے اڑا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ٹنڈو الہیار پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ پولیس کے مطابق وہ جلد ملزم تک پہنچ جائے گی۔

اس قسم کے واقعات سے عوام کو باخبر رکھنے کے لیے سرکاری و حکومتی ادارے مسلسل آگاہی مہم چلارہے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس نوعیت کے جرائم کی روک تھام ایف آئی اے کا کام ہے اور اسی کے پاس اس سے نمٹنے کی تیکنیکی صلاحیت بھی موجود ہے لیکن ٹنڈوالہیار پولیس متاثرہ شہری کو تسلی دے رہی ہے کہ وہ جلد مجرم کو گرفتار کرلے گی۔


متعلقہ خبریں