پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کے لیے خوش خبری

ایشیا کرکٹ کپ: پاکستان اور بھارت کا پہلا ٹاکرا کب ہوگا | urduhumnews.wpengine.com

پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کے لیے خوش خبری


لاہور: اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری آ گئی ہے۔

19 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے انتظامیہ نے مزید آن لائن ٹکٹیں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ قدم شائقین کی جانب سے مسلسل مطالبے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے پچھلے دنوں اس اہم ترین میچ کی آن لائن ٹکٹوں کی دستیابی کا اعلان کیا تھا اور ہمیشہ کی طرح اعلان کے چند ہی گھنٹوں کے اندر تمام ٹکٹس فروخت ہو گئی تھیں اور محروم رہ جانے والے شائقین مایوس ہو گئے تھے۔

سرحد کے دونوں اطراف پھیلے کرکٹ کے مداحوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل نے مزید ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آن لائن فروخت کی جانے ولی ٹکٹوں کی قیمتیں پہلے کی طرح 20 سے 720 درہم کے درمیان ہوں گی۔

ایشیا کپ 15 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں