امریکی سفیر کی آرمی چیف اور وفاقی وزیر خارجہ سے الوداعی ملاقات


راولپنڈی/اسلام آباد: امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق امریکی سفیر نے پاک فوج کی امن کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے امریکی سفیر کی پاکستان میں خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات میں اُنہیں وزیر خارجہ بننے پر مبارک باد پیش کی۔

وزیر خارجہ نے ڈیوڈ ہیل کو امریکی محکمہ خارجہ میں بطور انڈر سیکرٹری تقرری پر مبارک دی جبکہ امریکی سفیر نے وزیر خارجہ کی سابق دور میں دونوں ممالک کو قریب لانے کی کوششوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی قیادت سے دیانت داری اور خلوص پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان اور خطہ کے حالات سمجھنے والے فرد دونوں ممالک میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں