‘عمران ووٹ کی طاقت سے آئے باقی وزیر اعظم لائے گئے’


گجرات:  سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان  واحد وزیراعظم ہیں جو ووٹ کی طاقت سے آئے اس سے قبل جتنے بھی وزیر اعظم آئے انہیں لایا گیا تھا۔

گجرات میں عید کے روز قائم مقام گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ذرائع ابلاغ سے گفتگوکرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ 22 سال کی جدوجہد کے بعد عمران خان اقتدار میں آئے ہیں ہمیں ان کا بھرپور ساتھ دینا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بہتری کی طرف لانے کے لیے ہم سب کو دل وجان سے کوشش کرنا ہوگئی۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا نوازشر یف اور مریم نواز کے معاملات عدالتوں میں ہیں، انہیں علم نہیں کہ ن لیگ کس بات پر احتجاج کرنے جار رہی ہے، سارا ٹبر تو جیت گیا ہے اب احتجاج کس بات کا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اکثر علاقوں سے نون لیگ جیتی ہے لیکن اب احتجاج کیا جارہا ہے۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ نون کے لیے بہت بڑا المیہ ہے کہ بیٹا وزیر اعلی جب کہ باپ وزیر اعظم کا امیدوار بن گیا۔ یہ لوگ اپنے خاندان سے ہاہر سوچ بھی نہیں سکتے۔


متعلقہ خبریں