سی پی ایل: سنسنی خیز مقابلے میں ٹرنباگو نائٹ رائڈرز فاتح

کیریبئین پریمئیر لیگ: سنسنی خیز مقابلے میں میں ٹریباگو نائٹ رائڈرز فاتح | urduhumnews.wpengine.com

گیانا: کیریبئین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) کے 12 ویں میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جمیکا تلاواز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

نائٹ رائڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

20 اوورز  کے کھیل میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جمیکا تلاواز پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 182 رنز ہی بنا سکی۔ جمیکا کی طرف سے گلین فلپس 80 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیوڈ ملر 72 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

182 رنز کے تعاقب میں ٹرنباگو نائٹ رائڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

نائٹ رائڈرز کی جانب سے کولن مونرو 67 اور ڈیرن براوو 50 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔

جمیکا تلاواز کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم نے چار اورز میں 17 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


متعلقہ خبریں