عمران اسماعیل وائسرائے بننے کی کوشش نہ کریں، ناصر شاہ

سندھ کابینہ: وزیربلدیات کو ایڈ منسٹریٹرز تعینات کرنے کا اختیار دے دیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن  سندھ  اسمبلی اور سابق وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سید  ناصر حسین شاہ  نے کہا ہے کہ بلاول ہاؤس کراچی کے  باہر د یواریں عدالتی حکم  پر تعمیر کی گئی ہیں، انہوں نے کہا عمران اسماعیل وائسرائے بننے کی کوشش نہ کریں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بلاول ہاؤس کراچی کے اطراف  مبینہ غیرقانونی تعمیرات گرانے سے متعلق بیان  پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے  ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل  گورنر سندھ  بننے جا رہے ہیں گورنر جنرل نہیں۔

پیر کے روز پی ٹی آئی کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان  اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے)  کے رہنماؤں کے ہمراہ  میڈیا  سے گفتگو میں کہا تھا  کہ  پیپلزپارٹی سے  بلاول ہاؤس کی حفاظتی  دیواریں گرانے کی بات کریں گے،  اگر بیرونی دیواریں نہیں گرائی گئیں تو قانونی کارروائی کریں گے۔

عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ محسوس یوں ہوتا ہے کہ  پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا جھگڑا کرپشن  پر ہو گا،  کرپشن کسی بھی صورت برداشت  نہیں، میں اس حد تک غیر جانبدار رہوں گا  کہ اگر پی ٹی آئی کے کسی شخص کے خلاف بھی ثبوت ملے تو کارروائی کروں گا۔


متعلقہ خبریں