عمران سمیت نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

لائیو: عمران سمیت نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی میں منتخب ہونے والے اراکین سے حلف لینے کے لیے منعقد کیا گیا قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس طے شدہ سرگرمی مکمل کرنے کے بعد 15 اگست تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

نئی قومی اسمبلی کے لیے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 15 اگست کو کیا جائے گا۔

اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران حلف برداری کے بعد نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے رجسٹر پر دستخط کرائے گئے۔

وزیراعظم کے عہدے کے لیے منتخب ہونے والے عمران خان نے تیسری بار قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا، انہوں نے اپنی میانوالی کی نشست برقرار رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں