لندن: کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا جس کی تشہیر کیلئے جاری کردہ پرومو میں برطانوی آل راؤنڈر اینڈرو فلنٹوف کی آواز میں گانے کے کچھ بول شامل کیے گئے ہیں۔
آئی سی سی کے زیر اہتمام کرکٹ ورلڈ کپ کے اشتہار میں برطانوی کھلاڑی اینڈرو فلنٹوف ایماجن ڈریگنز کا گانا ’ایم اون ٹاپ آف دی ورلڈ‘ گاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
برطانوی بینڈ ایماجن ڈریگنز، برطانوی گلوکار اینڈرو فلنٹوف کے علاوہ برطانوی کرکٹ ہیرو فل ٹفریل کو بھی پرومو میں شامل کیا گیا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ کی تشہیری ویڈیو میں سری لنکن کرکٹ کمار سنگاکارا سمیت کچھ بین الاقومی شخصیات کو بھی دکھایا گیا ہے۔
برطانوی کھلاڑی شارلٹ ایڈورڈز بھی آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی تشہیری ویڈیو میں شامل کیے گئے ہیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس انگلینڈ اور ویلز کے دس شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔ آئی سی سی شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ 30 مئی کو شروع ہو گا اور 14 جولائی تک جاری رہے گا۔
20 برسوں بعد انگلینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں دنیا کی دس بہترین ٹیموں کے درمیان 48 مقابلے گیارہ مختلف مقامات پر منعقد کیے جائیں گے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں دفاعی چمپین آسٹریلیا، نیو زی لینڈ، سری لنکا، پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت اور میزبان ملک انگلینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
گزشتہ بار منعقد کیا گیا کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں کھیلا گیا تھا جو مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور ان کے ہمسایہ ملک نیوزی لینڈ میں کھیلا گیا تھا۔
CHAMPIONS! Australia has won the 2015 Cricket World Cup with an emphatic seven-wicket win over New Zealand at the MCG.
— 3AW Melbourne (@3AW693) March 29, 2015
گزشتہ عالمی کپ کا فائنل بھی دونوں میزبان ممالک کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔