پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ذرائع کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا ہے۔
وہ مئی 2023 میں عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں اٹھنی والی پرتشدد مظاہروں کی لہر کے خلاف درج کیے گئے متعدد مقدمات، جنہیں عرف عام میں ‘9 مئی کیسز’ کہا جاتا ہے، میں گرفتار ہیں۔ ان کے وکیل کے مطابق شاہ محمود کو کسی مقدمے میں سزا نہیں ہوئی اس کے باوجود وہ 3 سال سے زائد عرصے سے قید ہیں۔
آج کوٹ لکھپت جیل میں دورانِ سماعت شاہ محمود قریشی صاحب نے مجھے اور اپنے اہلِ خانہ کو بتایا کہ جیل میں اپنی بیرک کے احاطے میں چہل قدمی کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے، جس سے ان کے جسم پر چوٹیں بھی آئیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے مشورے پر ہم ان کے فوری سی ٹی اسکین اور مناسب طبی معائنے و علاج کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کو کسی مقدمے میں سزا نہیں ہوئی۔ تین سال سے زائد قید کے باوجود لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ان کی ضمانت کی دو درخواستیں تاحال زیرِ التوا ہیں۔ اسی نوعیت کے دیگر مقدمات میں بریت، ان کی عمر، صحت اور طویل قید کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں میرٹ پر ضمانت ملنی چاہیے۔
آخر ایک شخص کو بغیر کسی سزا کے کب تک جیل میں رکھا جائے گا؟ انصاف میں مسلسل تاخیر بذاتِ خود ناانصافی ہے۔
— Taimur Malik (@taimur_malik) November 4, 2026
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود کو جیل سے اپستال طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹوں کے لیے کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ان کی جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی تھی اور وہ اپنی بیرک میں چہل قدمی کے دوران چکر آنے سے اچانک گر پڑے تھے۔
ذرائع کے مطابق گرنے کے باعث شاہ محمود قریشی کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی تھیں۔ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے خون کے نمونے لے کر شوکت خانم ہسپتال بھجوائے تھے۔
شاہ محمود کی گرفتاری اور قید کا احوال
اگست 2023: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا۔ اس وقت سے وہ مسلسل زیرِ حراست ہیں۔
جنوری 2024: سائفر کیس میں انہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
جون 2024: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا تاہم دیگر مقدمات کے باعث ان کی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔
جولائی 2024: انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ اس منتقلی کی وجہ لاہور میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت بتائی گئی۔
مئی 2025: دل میں تکلیف کی شکایت پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔
اکتوبر اور نومبر 2025: انہیں پتے میں پتھری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری ہوئی۔ بعد ازاں صحت بہتر ہونے پر انہیں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔
ان کے وکیل کے مطابق اس وقت لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود کی ضمانت کی 2 درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔
ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ”دیگر مقدمات میں بریت، ان کی عمر، صحت اور طویل قید کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں میرٹ پر ضمانت ملنی چاہیے۔ آخر ایک شخص کو بغیر کسی سزا کے کب تک جیل میں رکھا جائے گا؟ انصاف میں مسلسل تاخیر بذاتِ خود ناانصافی ہے۔“
اسی طرح ان کی بیٹی مہر بانو قریشی بھی ایکس پر جاری بیانات میں شاہ محمود کی ’گزشتہ 2 سال سے زائد‘ قید ’اور 9 مئی سے متعلق جھوٹے الزامات‘ پر درج کیسز میں ’90 سے زائد سماعتیں’ ہونے کے باوجود ضمانت اور انصاف نہ ملنے کا شکوہ کر چکی ہیں۔
I learnt of my father Shah Mahmood Qureshi’s fall from family after they met him in Kot Lakhpat jail today.
Three and half years ago a hale and hearty lion heart was sent to jail on trumped up charges. He not only fought the cypher case with resolve and courage but refused to sacrifice his principles at the altar of self interest.
For over two years he has been in Kot Lakhpat jail now facing ludicrous and false charges relating to 9th May. He has been acquitted multiple times but remain behind bars due to the government’s malafide. Over 90 bail hearings have gone by but the record has yet to be produced.
A man whose innocence has been proven again and again is being held prisoner because the court is being a mockery of. It is high time the judge establish his authority and grant Shah Mahmood Qureshi bail.
My father has devoted more than four decades of his life to Pakistan. He has served twice as Pakistan’s Foreign Minister, and as Parliamentary Leader and Vice Chairman of Pakistan Tehreek-e-Insaf, he has fulfilled important responsibilities and protected Pakistan’s interest. He has fought for the supremacy of the Constitution and democracy.
He deserves justice and freedom.
I request everyone to please pray for his health, long life and release from unjust imprisonment.
— Meher Bano Qureshi (@MeherBanoQ) November 4, 2026



